28 نومبر، 2024، 1:19 PM

پاکستان جلد برکس میں شمولیت کا خواہاں ہے

پاکستان جلد برکس میں شمولیت کا خواہاں ہے

پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان جلد برکس میں شمولیت کے لیے پر امید ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تاس نے کہا ہے کہ پاکستان برکس میں شمولیت کے حوالے سے جلد پیشرفت کی امید رکھتا ہے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں برکس کی رکنیت کے لیے روس کی حمایت حاصل ہے۔ اور امید ہے کہ جلد ہی ہم برکس میں شامل ہو جائیں گے۔ ایک دوست ملک کے طور پر روسی حکومت نے واقعی ہمارا ساتھ دیا ہے۔

کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اعلان کیا کہ گروپ نے اپنے شراکت دار ممالک کی فہرست پر اتفاق کیا ہے، حالانکہ ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تھے۔ ابتدائی مرحلے میں ان ممالک کو دعوتیں دی جائیں گی اور مثبت جواب ملنے پر اعلانات کیے جائیں گے۔

گزشتہ سال برکس اقتصادی اتحاد کو فروغ ملا ہے۔ جس میں برکس اتحاد نے پانچ ممالک کو باضابطہ طور پر شامل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ گزشتہ سال سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ایران، مصر، اور ایتھوپیا کو شامل کیا گیا تھا۔

News ID 1928441

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha